ویب ڈیسک – 9 جون 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی عید کے روز شدید غم کا شکار ہو گئے، جب ان کا پیارا پالتو کتا “یوگی” صرف دو سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔
ذرائع کے مطابق، یوگی کی موت 8 جون کو ہوئی، جس نے اداکار جوڑے کی عید کی تمام خوشیاں ماتم میں بدل دیں۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگی کے انتقال کی خبر دی اور جذباتی پوسٹس شیئر کیں۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر لکھا:
“ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ… میرے گولڈن بوائے… میرے یوگی… لو یو۔”
اسی طرح، امیر گیلانی نے بھی انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا… میرا بہترین دوست یوگی۔ جلد ملاقات ہوگی میرے بچے۔”
انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخیں بھی شیئر کیں۔

ماورا اور امیر نے یوگی کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی پوسٹ کیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یوگی ان کی زندگی کا اہم حصہ تھا۔ اداکاروں کی جانب سے یوگی کی موت کے بعد مزید کوئی عید کی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے یوگی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانور کو کھونا ایک بچے کو کھونے کے مترادف ہوتا ہے۔ کچھ صارفین نے یوگی کی مختصر عمر پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔
مداحوں نے جوڑے کو دلی تعزیت کے پیغامات بھیجے اور یوگی کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ گزشتہ برس عید پر یوگی کے ساتھ لی گئی تصاویر کو بھی یاد کیا گیا۔