ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قات ل عمر حیات عرف کاکا کے والد کی پہلی بار خاموشی ٹوٹ گئی —

2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں مشہور ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے لرزہ خیز ق تل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کیس میں مرکزی ملزم عمر حیات عرف “کاکا” کو اگلے ہی دن یعنی 3 جون کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جس نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر شناختی پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تاہم حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں عمر حیات کے والد امجد اپنے بیٹے پر لگے قتل کے الزام کو ماننے سے انکار کرتے نظر آتے ہیں۔

tiktoker sana yousaf on her birthday

والد کی جذباتی اپیل

وائرل ویڈیو میں امجد بتاتے ہیں کہ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں، جن میں سے ایک بیٹا انتقال کر چکا ہے اور دونوں بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے۔ عمر حیات ان کا چھوٹا بیٹا ہے۔ امجد کا کہنا ہے:

“مجھے قتل کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ یہاں تک کہ مجھے اپنے بیٹے اور ثناء یوسف کے تعلق کے بارے میں بھی خبر نہیں تھی۔ میں نے بھی وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں عمر گھر سے نکلتا نظر آ رہا ہے، لیکن ویڈیو میں کہیں بھی یہ نہیں دیکھا جا سکتا کہ اس نے فائرنگ کی ہو یا قتل کیا ہو۔ میرا دل یہ ماننے کو تیار نہیں کہ میرے بیٹے نے یہ سب کیا ہے۔ اصل حقیقت تو اللہ ہی جانتا ہے۔”

“اگر مجرم ہے تو سزا ملنی چاہیے”

ایک اور انٹرویو میں امجد نے مزید کہا:

“اگر میرا بیٹا اس قت ل میں ملوث پایا جاتا ہے تو اُسے قانون کے مطابق سزا ضرور ملنی چاہیے۔ میں انصاف چاہتا ہوں — صرف اپنے بیٹے کے لیے نہیں، بلکہ اس معصوم لڑکی کے لیے بھی جو بے دردی سے قتل کی گئی۔ چاہے وہ قتل میرے بیٹے نے کیا ہو یا کسی اور نے، میں اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔”

سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

والد کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ لوگ امجد کے جذبات کو ایک باپ کی فطری کیفیت قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ بیان کسی قسم کا دباؤ یا عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اعترافی بیان، موبائل ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کیس کو مضبوط بنانے میں مصروف ہے تاکہ مقتولہ کو انصاف دلایا جا سکے۔

Leave a Comment